the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

امریکا نے اسرائیلی بربریت سے بری طرح تباہ ہونے والے غزہ شہر کی تعمیر نو کے لئے 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی میں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے ہونے والی کانفرس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے علاوہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سمیت دیگر یورپی اور خلیجی ممالک کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران جان کیری نے کہا کہ جیسے جیسے موسم سرما قریب آرہا ہے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے جس کے لئے کل یا اگلے ہفتے کا انتظار نہیں کیا جاسکتا



بلکہ غزہ کو یہ مدد ابھی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دیرپا امن معاہدے کے علاوہ مسئلے کے باقی تمام حل عارضی ہوں گے۔

کانفرنس میں فلسطینی صدر نے غزہ کی تباہ کاری کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حالیہ جنگ سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے 4 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اس وقت تک دیرپا امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک اسرائیل اور فلسطین کسی مستقل امن معاہدے تک نہیں پہنچتے۔ کانفرنس میں جرمنی نے بھی غزہ کی تعمیر نو کے لئے 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور ناروے نے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.